کراچی پولیس کی کارروائی ، منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 5 مبینہ ملزمان گرفتار

اتوار 28 جنوری 2024 13:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) کراچی پولیس نے تین مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 5 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث منظور نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے 515 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ارشد حسین اور عبدالوحید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزم ارشد اس سے قبل بھی 7 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 33 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تیسری کاروائی میں ڈاکس پولیس نے انور اور تیمور نامی گٹکا فروشوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے 200 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :