عوام دیانتدار قیادت کو ووٹ دینے کے ساتھ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں،ممتاز حسین سہتو

پیر 29 جنوری 2024 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2024ء) نائب امیرجماعت اسلامی سندھ و امیدوار این اے 229 ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ08فروری کو اُمید،ترقی وخوشحالی کا نشان ترازو ہے،عوام دیانتدار قیادت کو ووٹ دینے کے ساتھ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں،اسٹیبلشمنٹ سلیکشن کی بجائے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت منتخب کرنے کا حق دے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی مخلص قیادت ہی عوام کے مسائل حل اور شہر کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹھور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم وڈیرہ شاہی نظام اور کرپشن وکمیشن مافیا نے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔ منی پاکستان کراچی میں شامل ہونے کے باوجود ملیر کے عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے جہاں زندگی کی بنیادی ضرورت پانی بھی میسر نہیں،ان شاء اللہ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔