ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلہوڑو کا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ افسران سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے متعلق اجلاس

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 30 جنوری 2024 16:31

میرپورخاص (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جنوری 2024ء ) ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلہوڑو نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ افسران سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے کے متعلق اجلاس کی صدارت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مقرر کردہ سائیز سے زیادہ بینرز کو ہٹانے کے اقدامات کئیے جائیں اور تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ ان تمام  امیدواروں کو نوٹس جاری کیے جائیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں . اس موقع پر مانیٹرنگ ٹیموں کے ممبران نے شکایت کی کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے اس ضمن میں کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہاہے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسے متعلقہ اداروں کو وضاحتی لیٹر جاری کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رپورٹ ارسال کی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین بھی موجود ہیں ۔