عوام آزاد امیدواروں کے جھانسے میں نہ آئے، ناکام کھلاڑیوں اور مفاد پرست ن لیگی امیدواروں سے اب جان چھڑائیں،سدرہ سعید بندشہ

منگل 30 جنوری 2024 20:55

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار این ای100 اور پی پی 108 سدرہ سعید بندشہ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہوئی عام انتخابات کی ساخت کا معاملہ منصفانہ،آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔عوام آزاد امیدواروں کے جھانسے میں نہ آئے ناکام کھلاڑیوں اور مفاد پرست ن لیگی امیدواروں سے اب جان چھڑائیں انشاء اللہ سابق وزیرداخلہ ثنا اللہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار کا ڈٹ کرمقابلہ کروں گی بفضل خدا شکست سے دوچار کروں گی، پاکستان میں بدترین معاشی بحران دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے حالات دن بدن بے روزگاری اور معاشی بحران عوام کیلئے پریشان کن ثابت ہو رہے ہیں جبکہ عام آدمی بے لگام مہنگائی اور مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے مجھے ایم این اے اور ایم پی اے کا ٹکٹ دے کر جو عزت بخشی ہے میں اس کا بھرم رکھوں گی اور اللہ کے فضل سے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں اور اس حلقے سے پی ٹی ائی کے امیدوار ڈاکٹر نثار کو عوامی طاقت سے عبرت ناک شکست سے دوچار کروں گی عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے جو عزت اور فتح سے نوازتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سدرہ سعید بندیشہ نے پی پی 108میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور کیپمین کرتے ہوئے کیا۔

سدرہ سعید بندشہ نے کہاآج عوام معاشی بدحالی اور یوٹیلٹی بل سے سخت پریشان ہیں آٹھ فروری کو عوام پاکستان میرے سمیت پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کریں انشااللہ اگر اللہ نے اپنے محبوب کے صدقے پیپلز پارٹی کو عزت دی اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان بنانے میں کامیاب ہوئی تو انشااللہ قائد عوام بھٹو‘ بے نظیر کی عوامی سوچ کے مطابق نہ صرف عوام کو ریلیف دیں گے بلکہ جتنے بھی بحران ہیں ان سب سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عوام دوست پالیسیوں کو لائیں گے تیر کا نشان جیت کا نشان تمام پارٹی کارکنان اور تنظیمی عہدے داران سے اپیل ہے کہ حلقہ این اے 100 وہ پی پی 108 میں مجھے کامیاب کروانے کے لیے دن رات محنت کریں انشااللہ ہم اپنے مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں گے۔