حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

بدھ 31 جنوری 2024 12:59

حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔بدھ کو دور ان سماعت عدالت میں معاون وکیل نے کہا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔وکیل آفتاب یاسر نے کہا کہ اشتہاری کی اہلیت سے متعلق آپ کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے۔معاون وکیل آفتاب عالم یاسر نے کہا کہ سرینڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے ۔