ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کار روائیاں

بدھ 31 جنوری 2024 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کار روائیاں کرتے ہوئے ضلع ہنگو میں چئیرمین نیبرہڈ کونسل گل باغ ، عارف خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل مردو خیل کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کردیا مردان حلقہ پی کے 58 مردان آزاد امیدوار ذوالفقار خان کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے لکی مروت تحصیل چئیرمین غزنی خیل محمد ذیشان خان 31 جنوری کو طلب کرلیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کوہاٹ پی کے 90 سے جے یو آئی کے امیدوار حاجی محمد شعیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیااسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے پی کے 90 کوہاٹ سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی سیف اللہ قریشی، پی کے 92 سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی زر ولی شاہ اور این اے 35 سے تحریک لبیک کے ا میدوار نجیب اللہ درانی کو الگ الگ 3, 3 ہزار روپے جرمانہ کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے پی کے 91 کوہاٹ سے آزاد امیدوار داود آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

این اے 35 کوہاٹ کے آزاد امیدوار شہریار آفریدی اور لعل سعید آفریدی ، پی کے 92 اے این پی امیدوار مسعود خان خلیل کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے 31 جنوری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے ڈی آئی خان پی کے 113کے امیدوار عمران جاوید عرف سہیل راجپوت، اور احمد کریم کنڈی، اور مئیر سٹی کونسل عمر امین خان کو 30, 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

جبکہ پی کے 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوء کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کردیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران بنوں نے پی کے 100 بنوں کے اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو10, 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ این اے 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کس 20 ہزار ، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزارجبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردی۔اسی طرح پی کے 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔