ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کاروائی

بدھ 31 جنوری 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور پی کے 84 , اے این پی کے امیدوار ملک فرہاد خان اور پی پی پی پی کے امیدوار حاجی عمر خطاب کو 5, 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔، اسی طرح پی کے 77 پشاور کے جے یوآئی کے امیدوار حاجی صفت خان ،این اے 30 جے یو آئی کے ناصرخان موسی زئی، پی کے 80 پشاور کے مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر شاہ باچا کو 10, 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

این اے 35 کوہاٹ سے جے یو آئی کے امیدوار سیف اللہ بنگش کو 50 ہزارروپے جرمانہ اور مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی کو 25 ہزار روپے جرمانہ اور آزاد امیدوارملک حیات آفریدی کو بھی 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 92 کوہاٹ سے جے یو آئی کے امیدوار جوہر سیف اللہ خان بنگش کو 50 ہزار روپے جرمانہ، اے این پی کے مسعود خان خلیل کو 5 ہزار جرمانہ جبکہ جماعت اسلامی کی مسما شہنیلا بی بی کو وارننگ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

پی کے 101 بنوں کے آزاد امیدوار پیر واجد علی شاہ اور پی کے 102 بنوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ 3 فروری کو طلب کرلیا۔اسی طرح پی کے 58 مردان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مراد خان، پی کے 59 سے جماعت اسلامی کے محمد ابراہیم بلند اور این اے 23 مردان سے جماعت اسلامی کے امیدوار عاقب اسماعیل 2 فروری کو طلب کرلیا۔