8 فروری کو عوا م ووٹ کی طاقت سے پرانے چہروں کو مسترد کرکے تبدیلی لاکر انقلاب برپا کریں،امیدواران بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 31 جنوری 2024 22:29

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) پدگ علاقے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء این اے 260 کے امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کا دورہ پدگ کے سلسلے میں ایک حمایتی جلسہ عام منعقد ہوا سینکڑوں قبائلی عمائدین نے حاجی لالا مقصود محمد حسنی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 32 کے امیدوار حاجی میر صادق خان سنجرانی اور این اے 260 کے آزاد امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر ،حاجی عبدالعزیز محمد حسنی،حاجی لالا مقصود حسنی،حاجی غلام فاروق حسنی،ملک فتح محمد حسنی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی و قبائلی رہنما ملک محراب خان بادینی،ماسٹر آذاد خان سمالانی،چیئرمین پدگ ملک شریف بادینی،حاجی ابوبکر آغا میروانی،سردار علی دوست مینگل،ملک عطا الرحمن حسنی،میر یحبیب ساسولی،شاہ خالد محمد حسنی،حاجی محمود حسنی،حاجی احمد حسنی،ڈاکٹر علی احمد سمالانی ودیگر سینکڑوں قبائلی عمائدین اور نوجوانان موجود تھے میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام اس بار اپنے ووٹوں کی طاقت سے تبدیلی لائیں ایسے چہروں کو کامیاب کریں جو چاغی کے باسیوں کا تقدیر بدل دیں انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے مختلف ہمارے اوپر حکمران آئے انہوں نے چاغی کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہم اقتدار کے بغیر ڈسٹرکٹ چاغی میں بارہ ہزار سولر کٹس تقسیم کئے ہیں جو بغیر بل کے چوبیس گھنٹے مفت بجلی دے رہے ہیں اس سے عوام مستفید ہورہے ہیں پہلے چاغی تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا عوام کو اب تاریکیوں سے نکل کر روشنیوں کی طرف آنا ہوگا سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں تجارتی سیاست دانوں نے ضلع چاغی کو پسماندگی غربت تنگدستی کی دلدل میں پھنسا دیا بے روزگاری غربت عام ہوچکی عوام نے اگر ہمیں خادم سمجھ کر کامیاب کیا تو پورے ضلع چاغی میں اہم پروجیکٹس لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں اور تعلیم کے شعبے میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیساتھ یہاں پر کالج اور یونیورسٹی قائم کریں گے سرحدوں پر باڈری کاروبار کے حوالے سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے صحت بجلی پانی زراعت روڈز اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ہمارا منشور اور پیغام چاغی کے عوام کے سامنے ہے 8 فروری کو عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے پرانے چہروں کو مسترد کرکے تبدیلی لاکر انقلاب برپا کریں اس موقع پر حاجی لالا مقصود محمد حسنی، حاجی عبدالعزیز محمد حسنی،حاجی غلام فاروق محمد حسنی نے اپنے سینکڑوں حامیوں اور حمایتیوں کے ہمراہ خان سنجرانی پینل کی حمایت کا اعلان کردیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں تمام شرکا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔