۸ اٹھارویں آئینی ترمیم سے صوبوں کے حقوق پورے نہیں ہوئے صرف اشک شوئی ہے، مولانا غفورحیدری/میر ظفر اللہ زہری

قوموں کو انکے مکمل حقوق دینے کیلئے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے تاکہ صوبوں کو انکے حقوق ملے [ اقتدار میں آکر مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کردیں گے ، صوبے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح ہونگے ملک بھر میں پانی کی تقسیم شرعی اصولوں کے مطابق کریں گے جبکہ پاکستان کو مغربی بلاکوں سے آزاد کریں گے،سوراب میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب

بدھ 31 جنوری 2024 21:00

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل واین اے 261 کے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری وپی بی 37 سے کے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر ظفر اللہ زہری نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم سے صوبوں کے حقوق پورے نہیں ہوئے بلکہ صرف اشک شوئی ہے ۔قوموں کو انکے مکمل حقوق دینے کیلئے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے تاکہ صوبوں کو انکے حقوق ملے۔

اقتدار میں آکر مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کردیں گے ، صوبے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح ہونگے ملک بھر میں پانی کی تقسیم شرعی اصولوں کے مطابق کریں گے جبکہ پاکستان کو مغربی بلاکوں سے آزاد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوراب میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر نور احمد ریکی کی کوششوں سے ریکی قبیلہ ساسولی قبیلہ اور مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے معتبرین کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اور این اے 261 قلات سوراب مستونگ سے مولانا عبدالغفور حیدری و حلقہ پی بی 35 سے نوابزادہ میر ظفر اللہ زہری کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کی گئی ۔

شمولیتی جلسہ سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل این اے 261 قلات سوراب مستونگ سے جمعیت کے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری حلقہ پی بی 35 سوراب سے جمعیت کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر ظفر اللہ زہری امیر ضلع سوراب مولانا عبدالرحمن ساسولی میر نور احمد ریکی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو کتاب کی کامیابی یقینی ہے ۔

جمعیت علما اسلام ایک ملک گیر جماعت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جمعیت علما اسلام پورے بلوچستان میں جیتنے کی پوزیشن میں ہے نے کہا کہ علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حق کی پہچان کریں جمعیت علما اسلام کی کارکردگی پارلیمنٹ کی سطح پر کارکردگی دنیا کے سامنے ہیں ہم دینی مدارس ومساجد کی حفاظت کی جنگ لڑررہے ہوتے ہیں ملک کی سیکولر قوتیں ملک میں اسلامی قوانین کو چھیڑنا چاہتی ہے لیکن جمعیت علما اسلام ان اسلامی دفعات کی حفاظت کررہی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت نے امن کا پیغام دیا یے ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو اسکے اصل روح کی طرف لیکر جائے ہم اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ملک میں نفاذ اسلام کی جہدوجہد کررہے ہیں کیونکہ ہمارے ملک کا آئین کہتا ہے کہ حاکمیت اعلی صرف اللہ کی یے اور اس ملک میں خلاف اسلام کوئی قانون نہیں بنے گا ۔