پاکستان کی ترقی کیلئے پاکستان کو نواز دو، سینیٹر سلیم ضیا

کراچی میں شہریوں کو چوروں اور ڈکیتوں سے تحفظ فراہم کریں گے،رانا احسان

جمعرات 1 فروری 2024 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمانامزد امیدوار این اے 234 ضلع کورنگی سینیٹر سلیم ضیا، نامزد امیدوار پی ایس 95رانا احسان نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی مہم میں شدت پسندی کو شامل نہ کریں، پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور نامزد امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں میزبان ریاض جٹ اور نصرت اللہ خان کی الیکشن کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی ترقی کیلئے پاکستان کو نواز دو، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے وابستہ ہے، مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی تو عوام خوشحال ہوں گے، مہنگائی میں کمی ہوگی، شہر میں امن و امان قائم ہوگا۔

(جاری ہے)

عوام کو گرین لائن پروجیکٹ کی طرح ریڈ لائن اور اورنج لائن بنا کر دیں گے، کراچی میں شہریوں کو چوروں اور ڈکیتوں سے تحفظ فراہم کریں گے۔عوام پاکستان کی ترقی کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔اس موقع پر غلام مصطفی ایڈوکیٹ، دلاور جدون، قاضی زاہد، سردار اسلم گبول، حاجی پرویز تنولی، را شمشاد، حسن زیب، فہیم چوہدری، سردار شیراز ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔