Live Updates

پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں ،شہری علاقوں سمیت تجارتی وکاروباری مراکز کا دورہ

جمعرات 1 فروری 2024 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں ،شہری علاقوں سمیت تجارتی وکاروباری مراکز کا دورہ، معزز شہریوں و تاجروں و دکانداروں سے ملاقاتیں،انتخابی پمفلٹ تقسیم کئے،8فروری کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان سے محبت کا ثبوت دینگے ،گوہر خان کھوسہ و دیگر امیدواروں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے اور دن و رات شہر کے مختلف علاقوں و حلقے کے شہریوں و تاجروں سمیت سماجی لوگوں سے ملاقاتوں کو سلسلہ و انتخابی سرگرمیاں تیزی سے جارہی ہیں گذشتہ روز پی ٹی آئی امیدوار برائے حلقہ این اے 200گوہر خان کھوسہ،حلقہ پی ایس 25میڈم صفیہ بلوچ ،حلقہ پی ایس 24عبدالعزیز ابڑو نیکارکنان کے ہمراہ حلقوں کے مختلف شہری و تجارتی علاقوں کا دورہ کیا اور انتخابی پمفلٹ تقسیم کئے اور تاجر برادری و شہریوں سے ملاقات کرکے انہیں اپنے انتخابی منشور و پی ٹی آئی کے مشن سے آگاہ کیا شہری و تجارتی علاقوں میں پی ٹی ائی امیدواروں کا شاندار استقبال بھی کیا گیا اور امیدواروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات بھی رکھی گئی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کہ دورے کے دوران امیدواروں نے الیکشن دفاتر کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر امیدواروں کا کہنا تھا کہ 8فروری کا دن عوام کا دن ہے اور اس دن ملک کی باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان سے محبت کا ثبوت دینگیانشااللہ پاکستان تحریک انصاف کا ہرایک امیدوار عوامی طاقت (ووٹ) لیکر بھرپور کامیابی حاصل کریگا امیدواروں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو بھرپور کامیابی حاصل کرینگے اور ملک کو کرپشن سے پاک کا مشن پائیہ تکمیل تک پہنچائینگے انہوں نے کہا کے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت عوام کو ہر ممکن سہولیت فراہم کرنے کیلئے ملک کی عوام کا ایک نیا وڑن دیا جس کی بدولت آج پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لیکر ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے نکلی ہے امیدواروں نیعزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان کسی صورت ختم نہیں ہوگا اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والے 8فروری کو اپنے گھروں سے نکل کر بلے پر مہر لگائیں گے اور مخالفین کو بتائینگے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہی ملک کے واحد لیڈر ہے جو ملک کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات