این اے 74سیالکوٹ V میں 18امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل

ہفتہ 3 فروری 2024 14:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) این اے 74سیالکوٹ V میں 18امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ حلقہ این اے 74 سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا شمیم احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چوہدری اعجاز احمد چیمہ، جماعت اسلامی (جے آئی)پاکستان قمر زمان چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسید سجاد حسین شاہ سمیت 18 امیدوارانتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق این اے 74سیالکوٹ V میں 5,39,393 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں (جن میں مرد ووٹر ز کی تعداد 2,89,189 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2,50,204 ہے)۔حلقہ میں352 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 98 مرد، 98 خواتین اور 156 کمبائن پولنگ سٹیشنز شامل ہیں جبکہ ای سی پی 860 پولنگ بوتھ بنائے گا جن میں مردوں کے 459 بوتھ شامل ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کے لیے 401 بوتھ بنائے جائیں گے۔