سندھ کے حقوق کیلئے ہماری پرامن جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی،ڈاکٹرقادرمگسی

ہفتہ 3 فروری 2024 17:37

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین اور خادمین سندھ کے پلیٹ فارم سے پی ایس 67 پر امیدوار ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کیلئے ہماری پر امن جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی اور سندھ کے وسائل پر کسی کو بھی قابض ہونے نہیں دیا جائے گا یہ بات انہوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے جنرل سکریٹری سید سارنگ شاہ کے بڑے بھائی شہید سید دلدار حسین شاہ کی 34 ویں برسی کے موقع پر قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر قادر مکسی نے کہا کہ سندھ کی عوام مایوسی میں جکڑی ہوئی ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی تھی پیپلز پارٹی نے اپنے 15 سالہ دور حکومت میں عوام کو رسوائیوں جھوٹے نعرے اور دلاسوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا شہروں اور دیہاتوں میں ابھی تک لوگ صاف پانی پینے کے لیے پریشان ہو رہے ہیں اور روڈ اسکول بجلی گیس اور دیگر بنیادی سہولتیں بھی ان کے پاس نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ بیزاری والی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے اب انہیں مسترد کر دیا ہے اور وہ اب ان کے جھوٹینعرے روٹی کپڑا اور مکان کے چکر میں نہیں آئیں گے اس اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری، حیدر شاہانی، حیدر ملا ح، ضلعی صدر اقبال حاجانو، سید سارنگ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے