8 فروری کو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا ، رسول بخش جاکھرو

ہفتہ 3 فروری 2024 22:33

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے این اے 225 ٹھٹھہ کے امیدوار رسول بخش جاکھرو کا جھمپیر اور کوہستان کے دیگر علاقوں کا دورہ عوام کی جانب سے شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور سندھی اجرکوں کے تحائف بھی پیش کئے گئے جھمپیر اور کوہستانی علاقوں کی مختلف برادریوں اٹھو بلوچ ملاح پالاری سید اور دیگر نے رسول بخش جاکھرو اور پی ایس 75 ٹھٹھ کے ارشد میمن کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر سید نواز شاھ بھادائی بھی موجود تھے ہر طرف جئے نواز شریف جئے مسلم لیگ ن جئیے رسول بخش جاکھرو جئے پاکستان کے نعرے لگتے رہے مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے رسول بخش جاکھرو مولوی ارشد میمن اور نواز شاھ بھادائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 سالہ اقتدار میں رہ کر بھی پپلز پارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا سارا پیسہ کرپشن کی نظر ہوگیا پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار تک نہیں ملا پینے کے صاف پانی کا مسلہ بھی حل نہیں ہوسکا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت اتے ہی سارے مسائل حل کرائیے جائینگے ونڈ پاور کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو نوکریوں پر لگوایا جائیے گا انہوں نے کہا ہم۔

(جاری ہے)

جہاں بھی گئے ہیں عوام نے عزت دی ہے اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا یہ سمندر بتارہا ہے کہ 8 فروری کو ن لیگ کی فتح ہو سورج طلوع ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی راتوں کی نیدیں اڑ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ جیتنے کے لئے ہی میدان میں اتریں ہیں۔#