سرگودھا ،جے یو آئی کے حلقہ این اے 82سے امیدوارکی مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

اتوار 4 فروری 2024 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار نائب امیر پنجاب راوٴْ عبدالقیوم نے الیکشن سے دستبرادر ہو کر اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا جس سے حلقہ میں پی پی پی اور مسلم لیگ کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہو گا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں منعقدہ ایک سیاسی اجتماع میں جمعیت علمائ اسلام ف کے امیدوار قومی اسمبلی نائب صدر پنجاب راؤ عبدالقیوم نے الیکشن سے دستبردار ہونے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر اعجاز احمد بھرتھ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور اس تقریب میں جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سر پرست و چئیرمین سیاسی امور سید محمد سبطین شاہ نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82،صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث حلقہ میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہو گا۔اس تقریب کے معززین مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور پارٹی عہدیداران نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرنے پر جمعیت علماء اسلام اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود اور علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے مل کر کام کریں گے علمائ قابل اعتراض ہیں جن کی مشاورت ہمارے لئے مشعل راہ ہو گی۔