پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو معاشی اور دیگر مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،محسن شاہنواز رانجھا

اتوار 4 فروری 2024 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو معاشی اور دیگر مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارانتخابی مہم کے سلسلے میں مڈھ رانجھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کی طاقت سے ملک میں ترقی اور خوشحالی لائے گی،(ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ ترقی کی سیاست کس نے کی اور کس نے صرف جھوٹے دعوے کر کے ملک کو لوٹاہے۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار پی پی 74 میاں اکرام الحق سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔