فیصل آباد ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 18اور پنجاب اسمبلی کی 38نشستوں پر 1ہزار 342 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا

اتوار 4 فروری 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) فیصل آباد ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 18اور پنجاب اسمبلی کی 38نشستوں پر 1ہزار 342 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا ۔ قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر 424جبکہ پنجاب اسمبلی کی 38نشستوں پر 918امیدوار میدان میں ہیں ،فیصل آباد ڈویژن میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 85لاکھ 69ہزار471ہے ۔ اے پی پی کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ضلع چنیوٹ میں کل ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 84ہزار 579ہے ، یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 93چنیوٹ ون سے 14جبکہ این اے 94چنیوٹ ٹو سے 21امیدوار میدان میں ہیں۔

یہاں سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 94چنیوٹ ون سے 14، پی پی 95چنیوٹ ٹو سے 17، پی پی 96چنیوٹ تھری سے 12 اور پی پی 97چنیوٹ فور سے 17امیدوار مد مقابل ہیں ۔ اس ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر فیصل آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52لاکھ 97ہزار 899ہے یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95فیصل آباد ون سے 25،این اے 96 سے 24،این اے 97 سے 22،این اے 98 سے 20، این اے 99 سے 25،این اے 100سے 15، این اے 101 سے 33، این اے 102 سے 40،این اے 103 سے45،این اے 104 سے 28 جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98فیصل آباد سے 17،پی پی 99فیصل آباد سے 30،پی پی 100فیصل آباد سے 31،پی پی 101فیصل آباد سے35،پی پی 102فیصل آباد سے19،پی پی 103فیصل آباد سے 26،پی پی 104فیصل آباد سے 29،پی پی 105فیصل آباد سے 22،پی پی 106فیصل آباد سے 32،پی پی 107فیصل آباد سے 32،پی پی 108فیصل آباد سے 13،پی پی 109فیصل آباد سے 21،پی پی 110فیصل آباد سے 26،پی پی 111فیصل آباد سے 23،پی پی 112فیصل آباد سے 37،پی پی 113فیصل آباد سے 26،پی پی 114فیصل آباد سے41،پی پی 115فیصل آباد سے 33،پی پی 116فیصل آباد سے 30،پی پی 117فیصل آباد سے 25 اور پی پی 118فیصل آباد سے 37امیدوار میدان میں ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد15لاکھ 76ہزار 270ہے ، یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے105سے 17،این اے 106سے 16، این اے 107سے 26جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 119ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 16،حلقہ پی پی 120ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 24،حلقہ پی پی 121ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 21، حلقہ پی پی 122ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 19،حلقہ پی پی 123ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 32اورحلقہ پی پی 124ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 21 امیدوار مد مقابل ہیں ۔

ضلع جھنگ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد8لاکھ 10ہزار 723ہے ، یہاں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے108سے17، این اے 109سے 21،این اے 110سے 15جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 125سے 18،پی پی 126سے 20، پی پی 127سے 36، پی پی 128 سے 18، پی پی 129سے 17، پی پی 130سے 11اور پی پی 131سے 20 امیدوار میدان میں ہیں ۔ فیصل آباد ڈویژن سے اہم امیدواروں میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، مخدوم سید فیصل صالح حیات ، غلام بی بی بھروانہ ، شیخ وقاص اکرم ، مولانا محمد احمد لدھیانوی ، صاحبزادہ امیر سلطان ،قیصر احمد شیخ ،عابد شیر علی شامل ہیں ۔ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کی جگہ اس بار ان کے فرزند مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں ۔