پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے عزم اور جرات مندانہ جدوجہد کو زبردست خراج تحسین

پیر 5 فروری 2024 00:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور سروسز چیفس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر انسانی لاک ڈائون کے باوجود کشمیری عوام کے عزم اور جرات مندانہ جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور سروسز چیفس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر انسانی لاک ڈائون کے باوجود کشمیری عوام کے عزم اور جرات مندانہ جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کشمیرکا مسئلہ 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل شدہ مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے جو انہیں خودارادیت کا حق فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی قابض افواج کی جانب سے دہائیوں سے جاری مظالم کشمیری عوام کے جذبے اور ان کی جائز جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ سیاہ رات یقیناً ختم ہو گی اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا، آزادی کی بہادرانہ جدوجہد انشا اللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔