عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے،ڈاکٹر لیاقت علی خان

پیر 5 فروری 2024 22:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی ملکی مسائل کی اصل جڑ پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس نے اپنی جبیں بھرنے پر توجہ دی اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جس کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑ ا اگر پاکستان میں ن لیگ کی حکومت نہ آتی تو ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 84 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر لیاقت علی خان نے قینچی موڑ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والی پی ٹی آئی کسی رعایت کی مستحق نہیں کیونکہ اس نے عوام کیلئے نہیں سوچا اور آئندہ عام انتخابات میں عوام ان کے بارے میں نہیں سوچیں گے کیونکہ عوام باشعور ہیں عوام کو معلوم ہے کہ ان کے بھلا کرنیوالے کون ہیں۔ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ ملک میں جو حالات بانی پی ٹی آئی نے پیدا کئے اس کا نتیجہ انہیں آئندہ عام انتخابات میں بھگتنا پڑیگا کیونکہ عوام نے انہیں بری طرح مسترد کرنا شروع کردیا ہے مسلم لیگ ن پہلے بھی عوام کیساتھ تھی اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔