حویلی کہوٹہ سے اغواء ہونے والے خورشید فاروق کو بازیاب کروا لیاگیا

منگل 6 فروری 2024 14:56

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) ایس ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین کی خصوصی ہدایت پر تھانہ حویلی کے تفتیشی آفیسر جاوید آفریدی ہارون راٹھور کانسٹبل نے سولی کہوٹہ سے اغواہ ہونے والے خورشید فاروقی کو اسلام آباد راولپنڈی کی خطرناک گینگ سے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازیاب کروا لیا، جس پر اہلیان حویلی اور کشمیر کمیونٹی نے زبردست انداز میں انہے اخراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ایس ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے کسی فرد یا گروہ کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں،جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بھی برقرار رکھا جائے گا کوئی بھی شخص یا گروہ کسی جرائم پیشہ، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :