
امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پشین اور قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی
ساجد علی
بدھ 7 فروری 2024
14:39

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایک ماہ کے دوران ہزاروں جلسے اور کارنر میٹنگز ہوئی ہیں انشاءاللہ کل کا دن بھی پرامن ہوگا، صوبائی حکومت اس افسوسناک واقعے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے الرٹ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو شدید زخمیوں کو وزیراعلیٰ کے طیارے میں علاج کے لیے دیگر شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔
بتاتے چلیں کہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ہونے والا دھماکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا واسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، جو اس حملے میں محفوظ رہے تاہم دھماکے کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی، جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد وہاں انتخابی دفتر کے قریب موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھما کے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، اسی دوران فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ قبل ازیں صوبہ بلوچستان ہی کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا، پی بی 47 میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، ایم ایس ڈاکٹر حبیب کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے میں جاں بحق 12 افراد کی میتیں تحصیل ہسپتال خانوزئی منتقل کی گئی ہیں، دھماکے میں 30 سے زائد زخمی افراد ہسپتال منتقل کیے گئے، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔مزید اہم خبریں
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.