عام انتخابات میں کل مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 پر 8 امیدوار مدمقابل ہوں گے

بدھ 7 فروری 2024 23:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) عام انتخابات میں کل (جمعرات)کو مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 پر 8 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر این اے 14 کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق این اے 14 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یوسف، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد شجاع خان، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حبیب المالک خان، پاکستان نظریاتی پارٹی کے امیدوار رستم خان، آزاد امیدوار سید آفتاب حسین کاظمی، جماعت اسلامی کے امیدوار سید طارق حسین شاہ شیرازی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران اور آزاد امیدوار عبدالسلام مغل مدمقابل ہوں گے، تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یوسف، پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد شجاع خان، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران اور جماعت اسلامی کے امیدوار سید طارق حسین شاہ شیرازی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 14 پر ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 684 ہے، جن میں ایک لاکھ 37 ہزار 973 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 711 خواتین ووٹرز ہیں۔