جہلم،انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے میٹریل متعلقہ پریذائڈنگ آفیسرز کو جاری کر دیا گیا

بدھ 7 فروری 2024 20:55

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تمام الیکشن میٹریل متعلقہ پریذائڈنگ آفیسرز کو جاری کر دیا گیا۔قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 جہلم-I کے 386 پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسرز کو گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ، جہلم سے الیکشن میٹریل جاری کیا گیا۔قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 جہلم-II کے 138پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسرز کو گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ، جہلم سے الیکشن میٹریل جاری کیا گیا، جبکہ 242 پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسرز کو البیرونی کالج ، پنڈ دادن خان سے الیکشن میٹریل جاری کیا گیا۔

حلقہ پی پی 24 کے 269 اور پی پی 25 کے 255 پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسرز کو گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ، جہلم سے الیکشن میٹریل جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ حلقہ پی پی 26 کے 242 پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسرز کو البیرونی کالج ، پنڈ دادن خان سے الیکشن میٹریل جاری کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھ، آر پی او راولپنڈی رینج سید خرم علی نے مرکزی کنٹرول روم برائے الیکشن 2024 کا معائنہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے الیکشن کے ضمن میں پولنگ سٹاف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمو د باجوہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی رینج کو تمام پولنگ اسٹیشنز کے ضمن میں کیے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ کمشنر راولپنڈی ، آر پی او راولپنڈی رینج افواج پاکستان کے افسران سے بھی ملے اور ان سے انتخابات کے حوالے سے خفاظتی اقداما ت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔