گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کر دیا

جمعرات 8 فروری 2024 13:01

گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ،صوبائی دارالحکومت لاہور میں ووٹرز کا جوش و خروش عروج پر ،شہریوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں الیکشن کی گہما گہمی کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ۔

ووٹرز نے پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی پولنگ سٹیشنوں کی طرف جانا شروع کر دیا ۔ مشترکہ پولنگ سٹیشنز پر فیملیز کی بڑی تعداد بھی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دکھائی دی۔ حلقہ این اے 122 میں ایک بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ووٹ ہر صورت ڈالا جائے، سب کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنا چاہئے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا راستہ ہے، ووٹ سے ہی ملک کی تقدیر بدلے گی۔