فون لائنز کام نہ کرنے کی وجہ ہمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شازیہ مری

جمعرات 8 فروری 2024 16:01

فون لائنز کام نہ کرنے  کی وجہ ہمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شازیہ ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 209 سانگھڑ ون شازیہ عطا مری نے کہا کہ پیرو نمل اور ٹنڈو مٹھا خان کی دو پولنگ سٹیشنز میں درست ووٹرز لسٹیں نہ پہنچنے کی وجہ سے صبح 12 بجے تک بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا تھا ۔ ووٹرز وہاں پر انتظار میں بیٹھے رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سانگھڑ میں اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔ شازیہ مری نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر نے ہمیں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، جبکہ ہم نے ای سی پی کو بھی خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فون لائنز کام نہیں کر رہی ہیں جس کی وجہ ہمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دور دراز علاقوں میں ہمارا پولنگ ایجنٹس کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فون رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چل رہا۔