سرگودھا کے گائوں میں ستر سال سے ووٹ نہ ڈالنے کی روایت کو توڑ کر خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل پورے جوش وخروش سے جاری رہا

جمعرات 8 فروری 2024 17:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) سرگودھا کے گاں میں ستر سال سے ووٹ نہ ڈالنے کی روایت کو توڑ کر خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل پورے جوش وخروش سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 کے گاں للیانی میں ستر سالہ سے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی روایت کو پہلی مرتبہ خواتین نے اپنا حق رائے دہی کو استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کئے۔یہاں سے بتایا جا رہا ہے کہ ستر سال قبل للیانی ایک جرگہ کے بزرگوں نے خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگائی حالیہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی خاتون کے ووٹ ڈالنے کی شرط پر اس مرتبہ یہ روایت بدل دی گئی اور قصبہ للیانی میں سینکڑوں خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔