
آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں برتری حاصل کرنے میں ناکام
این اے 149 ملتان، این اے 155 لودھراں کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں جہانگیر ترین دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں سے پیچھے رہ گئے
محمد علی
جمعرات 8 فروری 2024
19:08

(جاری ہے)
جبکہ این اے 155 لودھراں میں ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد قاسم 1273 ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ جہانگیر ترین اب تک 1067 ووٹ حاصل کر سکے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہی انتخابی نتائج کے اعلان کا دعویٰ کردیا، میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر تھا، الیکشن کمیشن آج ہی نتائج کا اعلان کرے گا، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بندش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے مقررہ وقت پر بند کر دئیے گئے تاہم پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور بقیہ ماندہ پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ جمعرات کی صبح جب پولنگ کا آغاز ہوا توملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی، فورجی نیٹ بھی بند کردیاگیا، اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.