این اے202خیرپور، پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے جی ڈی اے کے غوث علی شاہ کو شکست دے دی

پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے ایک لاکھ 40 ہزار204 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی، مدمقابل امیدوار جی ڈی اے کے غوث علی شاہ صرف 50302 ووٹ حاصل کرسکے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 فروری 2024 01:18

این اے202خیرپور، پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے جی ڈی اے کے غوث علی شاہ کو ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 فروری 2024ء) ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ این اے202 خیرپور سے پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ اپنے مدمقابل امیدوار جی ڈی اے کے غوث علی شاہ کو بھاری ووٹوں سے شکست دے دی۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے ایک لاکھ 40 ہزار204 ووٹ حاصل کئے، جبکہ مدمقابل امیدوار جی ڈی اے کے غوث علی شاہ صرف 50302 ووٹ حاصل کرسکے۔

مزید برآں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 100 فیصد شفاف اورپرامن ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا، کسی بھی شہری کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا، متعلقہ آراوز کی درخواست پر  گجرات کے 3 پولنگ سٹیشنز میں وقت بڑھایا۔

(جاری ہے)

یاد رہے ملک بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل بلا تعطل اور پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ بڑی تعداد میں لوگ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ پولنگ سٹیشنوں پر عوام کا ٹرن آٹ بھی تسلی بخش دیکھا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایات درج کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن 051-111327000 قائم کی جس پر کال کر کے 24 گھنٹے اپنی شکایات درج کروائی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 90 ہزار 6 سو 75 پولنگ سٹیشنز قائم کیے، الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی تاکہ ووٹرز کو پریشانی سے پاک ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں آسانی ہو۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث موبائل سروس عارضی طور پر معطل رکھی ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ امن کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں ۔ اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔