سکھر میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرلیا

جمعہ 9 فروری 2024 22:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) سکھر میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرلیا، دوقومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب، خورشیدشاہ، ناصر شاہ، اویس شاہ ، نعمان اسلام شیخ، جام اکرام اللہ اور فرخ شاہ نے مخالفوں کو پچھاڑ دیا، کامیاب ہونے والوں میں باپ ، بیٹا اور بھتیجا بھی شامل تفصیلات کے مطابق سکھر کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے غیرسرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے کلین سوئپ کرلیا ہے اور سکھر کی دو اور چاروں صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت لی ہیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 201 سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ایک لاکھ بیس ہزار دوسوانیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جے یو آئی کے محمد صالح انڈھڑ 53302ووٹ لے سکے اسی طرح خورشید شاہ کے صاحبزادے سید فرخ شاہ نے پی ایس24 پر 41235ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار مبین جتوئی 19622ووٹ لے سکے جبکہ خورشید شاہ کے بھتیجے سابق صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ نے پی ایس 23 پراپنے مخالف امیدوار جی ڈی اے کے عنایت برڑو کو شکست دے دی ہے سید اویس قادر شاہ نے 69299 ووٹ حاصل کیے جبکہ جی ڈی اے کے عنایت برڑو 21137 ووٹ لے سکے ہیں پی ایس 25پرپیپلزپارٹی کے اہم رہنما و سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ 51792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ان کے مقابل امیدوار جے یو آئی کے امیر بخش عرف میر مہر نے 25059ووٹ حاصل کرسکے اسی طرح پی ایس 22 پر بھی پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو 41828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ان کے مقابل امیدوار جے یو آئی کے مبین بلو نے 39778 ووٹ حاصل کیے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 پر بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار نعمان اسلام شیخ نے اپنے مخالف امیدوار جی ڈی اے کے دیدار جتوئی کو پچاس ہزارسے زائد ووٹوں سے شکست دیدی ہے نعمان اسلام شیخ نے 97088 اور ان کے مخالف امیدوار دیدار جتوئی 41911 ووٹ حاصل کر سکیاس طرح پیپلزپارٹی نے ماضی کی طرح سکھر میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔