قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 بنوں سے آزاد امیدوار نسیم علی شاہ کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 بنوں سے آزاد امیدوار نسیم علی شاہ ایک لاکھ 47 ہزار 87 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیدوارزاہد اکرم درانی ایک لاکھ 10 ہزار 675 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب39.43 فیصد رہا۔