قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے آزاد امیدوار محمد احمد چھٹہ کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے آزاد امیدوار محمد احمد چھٹہ ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نثا ر احمد چیمہ ایک لاکھ 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب48.46 فیصد رہا۔