این اے 243 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 243 کراچی سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل 120565 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شجاعت علی 97380 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔