قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کراچی سائوتھ ون سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سردار نبیل احمد گبول کامیاب قرار

جمعہ 9 فروری 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کراچی سائوتھ ون سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سردار نیبل احمد گبول 40 ہزار 77 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار محمد یاسر 37ہزار 234 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 31.22 فیصد رہا۔