قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-189 راجن پور III سے آزاد امیدوار شمشیر علی مزاری 83 ہزار 74 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-189 راجن پور III سے آزاد امیدوار شمشیر علی مزاری 83 ہزار 74 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ریاض محمود خان مزاری 72 ہزار 584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 51.73 فیصد رہا۔