مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کم از کم 30 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

ْالیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کیلئے 58 خواتین کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کروائی گئی

ہفتہ 10 فروری 2024 20:02

مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کم از کم 30 مخصوص نشستیں ملنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق خواتین کی کم از کم 30مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے لئی58خواتین کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کروائی گئی ہے ،الیکشن کمیشن اس ترجیحی فہرست کے مطابق خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست کے مطابق ذکیہ شاہنواز، عشرت اشرف، تہمینہ دولتانہ، مریم اورنگزیب، عظمی بخاری ،حنا پرویز بٹ، سلمی سعدیہ تیمور، راحیلہ خادم حسین، بشری بٹ، ثانیہ عاشق جبیں، سلمی بٹ ،کنول پرویز، مہوش سلطانہ، نوشین عدنان، عاصمہ احتشام الحق، کوثر جاوید، عظمی جبیں راجہ، امبرین اسماعیل ،ممتاز بیگم، سنبل ملک حسین، رخسانہ کوثر، شازیہ رضوان، موتیہ بیگم، رابعہ نسیم فاروقی، سونیا عشر، عظمی کاردار، صفیہ سعید، تاہیا نون، آمنہ حسن، عاصمہ ناز عباسی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں طاہرہ اورنگ زیب، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگ زیب، نذہت صادق، مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم کامخصوص نشستوں پر رکن بننے کا امکان ہے۔