ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا جارہا ، اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،جہانگیرجتوئی

ہفتہ 10 فروری 2024 22:49

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا جارہا ہے ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ہم صاف بولتے ہیں کہ زرداری چور ہے ان خیالات کا اظہار جنرل انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک لبیک کے این اے 217 پی ایس 59 کے امیدوار جہانگیر جتوئی،پی ایس 58 کے امیدوار عمر جان سرہندی،تحریک لبیک پاکستان کے رہنما عبدالجبار مغل نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن میں بدترین دھاندلی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر انہوں نے مذید کہا کہ یہ جتنے بھی ڈی آر آوز اور آر او ایز ہیں یہ کوئی اللہ سے طاقتور نہیں ہیں اور نا ہی یہ پیپلے طاقتور ہیں ہم صرف اللہ کی ذات سے ڈرتے ہیں ہمیں دھمکیاں دی جاری ہیں جھوٹی ایف آئی آر کی ہم جیلوں سے کب ڈرتے ہیں ہتھکڑی تو ہمارے ہاتھوں کا کنگن ہیں پی ایس 58 سے ہمارا مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا ہے جن علاقوں سے ہمارے دو کونسلرز ہیں وہاں سے بھی ہمارے ووٹوں پر ڈاکہ مارا ہے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ بیٹھیں گے یہ ان کی بھول ہے جی ڈی اے والوں کے مینڈیٹ پر تو بہت بڑا ڈاکہ ہے وہ کیوں چٴْپ بیٹھے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آراہا ہے ہم تو اپنے مینڈیٹ کیلئے روڈوں پر آگئے ہیں ہمیں معلوم ہے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مذہب پسند لوگوں کو اسمبلی سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ یہ اپنے من پسند بل منظور کروالے پر ایسا ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے پورے پاکستان سمیت ہمارے ٹنڈوالہ یار میں بھی پریزائڈنگ آفیسر اور اسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر تھے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ فلاں جگہ سے اتنے جعلی ووٹ ڈالے گئے فلاں جگہ سے اتنے جعلی ووٹ ڈالے گئے اللہ بھلا کرے ان سب کا جن کو اللہ کا خوف تھا جنہوں نے جتنا ہوسکا جعلی ووٹوں سے روکا ہم نے اپنا الیکشن حق حلال کے پیسوں سے لڑا جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا انہوں لوگوں اپنے دین کیلئے ووٹ دیا ہمارا ووٹ دنیا میں بھی کام آئے گا آخرت میں بھی کام آئے گا نکلنے والی ریلی میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔