دانیال عزیز کا این اے 75 کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ہفتہ 10 فروری 2024 23:00

ظفر وال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) دانیال عزیز نے این اے 75 نارووال 1 کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آزاد امیدوار دانیال عزیز نے کہا کہ این اے 75 کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے، الیکشن کے دن مجھے، میرے بیٹے اور بیوی کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ایک روز پہلے آر او تبدیل کردیا گیا، آر او یاسین ورک کو احسن اقبال نے سی ای او ایجوکیشن تعینات کروایا تھا۔دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ 147 پریزائیڈنگ افسران کو آخری لمحے کیوں تبدیل کیا گیا انہوںنے کہاکہ رات کے 3 بجے تک مجھے برتری حاصل تھی پھر رزلٹ تبدیل ہوا، میں نے الیکشن کمیشن کو دھاندلی کی شکایت کی تو مجھے گرفتار کیا گیا۔