gپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

ج*پیپلز پارٹی نے بھی قومی اسمبلی کے آزاد اراکین سے رابطے شروع کردئیے

اتوار 11 فروری 2024 18:20

%اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار،پیپلز پارٹی نے بھی قومی اسمبلی کے آزاد اراکین سے رابطے شروع کردئیے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 میاں چنوں سے آذاد رکن پیر ظہور حسین قریشی پیپلز پارٹی کا رابط کیا ہے ،پیر ظہور حسین قریشی شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں ،وہ تحریک انصاف کی حمایت کے بغیر ایم این اے بنے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی نی30 سے زیادہ آزاد اراکین سے رابطے کئے ہیں ،شام تک مزید آزاد اراکین ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرینگے ،پہلے دونوں جماعتیں آزاد اراکین اور چھوٹے اتحادیوں سے مل کر مرکز میں حکومت بنانے کی کوشش کرینگی،پیپلز پارٹی ابھی وزارت اعظمی سے پیچھے نہیں ہٹی،ن لیگ بھی وزیراعظم کا منصب اپنے پاس رکھنے کیلئے قائم ہے،یاد رہے کہ ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے مقابلے میں زیادہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مرکز میں حکومت سازی کیلئے 169 اراکین کی حمایت حاصل ہونا لازمی ہے،اب تک پانچ آزاد کامیاب امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکے ہیں۔