بلو چستان ، عام انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی 16اورصوبائی کے 51حلقوں کے نتائج مکمل

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) 4نشستیں حاصل کر نے میں کامیاب ،بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 11سیٹیں لیکر سرفہرست

اتوار 11 فروری 2024 22:05

"کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) بلو چستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کے 16جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں کے نتائج مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) 4نشستیں حاصل کر نے میں کامیاب ، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 11سیٹیں لیکر سرفہرست آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے پر بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں میں سے چار پر مسلم لیگ(ن) نے امیدوارحلقہ این اے 252 مو سیٰ خیل کم بار کھان کم لورلائی کم دکی پرپاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سر دار محمد یعقوب خان ناصر ،این اے 255صحبت پور کم جعفر آباد کم اوستہ محمد کم نصیر آباد پر مسلم لیگ (ن) کے میر خان محمد جمالی،حلقہ این اے 257پر جام کمال خان ، این اے 263پر جمال شا ہ کاکڑ کامیاب ہوئے ہیں ،بلوچستان سے جمعیت علماء اسلام نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے جن میں حلقہ این اے 265پر مولانا فضل الرحمن، این اے 261پر مولانا عبدالغفور حیدری ،این اے 260پر میر عثمان بادینی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں حلقہ این اے 259سے ملک شاہ گورگیج ، حلقہ این اے 264سے نوابزادہ میر جمال رئیسانی شامل ہیں ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی حلقہ این اے 256سے کامیاب کے بعد بی این پی کی بھی قومی اسمبلی میں ایک نشست ہے ،اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر نوابزادہ خالد مگسی کے این اے 254سے کامیاب ہونے پر باپ بھی قومی اسمبلی میں ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 266سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے چیئر مین خوشحال خان کاکڑ کی این اے 251سے کامیاب کے بعد پہلے ہی انتخاب میں انکی جماعت کو قومی اسمبلی میں کامیابی ملی ہے ،نیشنل پارٹی بھی بلوچستان سے قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 258سے کامیاب ہوئی ہے صوبے میں دو آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں جن میں حلقہ این ای262کوئٹہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ملک عادل بازئی اور این اے 253سے میاں خان بگٹی شامل ہیں میاں خان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ،بلوچستان میں عام انتخابات کے نتائج کے مطابق 51حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری ہے جس نے 11حلقوں میں کامیاب حاصل کی ہے ان میں حلقہ پی بی 8 سے سردار سرفرا ز ڈومکی ، پی بی 9سے میر نصیب اللہ مری ، پی بی 10سے میر سرفراز بگٹی ، پی بی 13سے میر صادق عمرانی ،پی بی 17سے سردار فیصل جمالی ، پی بی 18سے نواب ثناء اللہ زہری ، پی بی 25سے میر ظہور بلیدی ، پی بی 28سے میر اصغر رند ، پی بی 40سے عبدالصمد گورگیج، پی بی 44سے عبید اللہ گورگیج ، پی بی 45سے میر علی مدد جتک شامل ہیں ۔

صوبائی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام 10نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جن میں حلقہ پی بی 1سے ڈاکٹر نواز کبزئی ، پی بی 2سے فضل قادر مندوخیل ،پی بی 7سے خلیل الرحمن دمڑ، پی بی 19سے میر یونس عزیز زہری ، پی بی 31سے میر زابد ریکی ، پی بی 34سے غلام دستگیر بادینی ، پی بی 35سے میر ظفر اللہ زہری ، پی بی 37سے نواب اسلم رئیسانی ، پی بی 48سے اصغر علی ترین ، پی بی 49سے سید ظفر علی آغا شامل ہیں ۔

بلوچستان سے مسلم لیگ(ن) بھی 10نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جن میں حلقہ پی بی 4 سے سردار عبدالرحمن کھیتران، پی بی 5سے محمد خان طور اتمانخیل، پی بی 6سے سردار مسعود لونی ، پی بی 12سے میر عاصم کر د گیلو، پی بی 14سے محمد خان لہڑی ، پی بی 15سے میر سلیم کھوسہ، پی بی 22سے جام کمال خان ، پی بی 27سے حاجی معتبر برکت علی رند، پی بی 33سے میر شعیب نوشیروانی ، پی بی 42سے زرک مندوخیل شامل ہیں ۔

8فروری کے عام انتخابات میں سابقہ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی تیسر ی بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری ہے جس نے 5حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں پی بی 11سے نوابزادہ طارق مگسی ، پی بی 21سے سردار محمد صالح بھوتانی ، پی بی 32سے میر صادق سنجرانی ، پی بی 36سے میر ضیاء اللہ لانگو، پی بی 46سے سینیٹر پرنس عمر احمدزئی شامل ہیں ۔

نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے تین حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں حلقہ پی بی 26کیچ سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پی بی 30سے رحمت صالح بلوچ، پی بی 23سے خیر جا ن بلوچ شامل ہیں، ، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی کی دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جن میں حلقہ پی بی 38سے ملک نعیم بازئی ، پی بی 50سے انجینئر زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔

بلوچستان سے بلوچستان نیشنل پارٹی نے پی بی 20خضدار کی نشست سے سردار اختر جان مینگل کی صورت میں ایک نشست حاصل کی ہے ،اسی طرح بی این پی عوامی نے بھی پی بی 29سے اسد بلوچ کی کامیاب کے بعد صوبائی اسمبلی میں ایک نشست حاصل کرلی ہے، جماعت اسلامی نے بھی بلوچستان سے ایک نشست حاصل کی ہے انکے امیدوار عبد المجید پی بی 16سے کامیاب ہوئے ہیں ، بلوچستان میں حق دو تحریک نے گوادر کے حلقہ پی بی 24سے مولانا ہدایت الرحمن کی کامیاب کے بعد اسمبلی میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔

بلوچستان میں طویل عرصے کے بعد 6آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں جن میں حلقہ پی بی 3سے مولانا نور اللہ ، پی بی 39سے بخت محمد کاکڑ، پی بی 41سے ولی محمد نورزئی ، پی بی 43سے میر لیاقت لہڑی ، پی بی 47سے اسفند یار کاکڑ ، پی بی 51سے عبدالخالق اچکزئی شامل ہیں ۔