چھٹیاں ختم، سرکاری و نجی اسکول کھل گئے

پیر 12 فروری 2024 15:40

چھٹیاں ختم، سرکاری و نجی اسکول کھل گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔کشمیر ڈے اور الیکشن کے لیے ایک ہفتہ اسکول بند رہے لیکن پیر کے روز پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں والدین کے ساتھ اسکول آتے کچھ بچوں کا تو ابھی پڑھائی کا موڈ نہیں تھا۔گھر میں بچوں کی موج مستی اور شرارتوں سے تنگ والدین اسکول کھلنے پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اسکولوں کی بندش نے بچوں کی پڑھائی کافی متاثر کی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 4سے 10فروری تک بچوں کوچھٹیاں دی گئی تھیں۔