این اے 64،چودھری سالک کی جیت برقرار، قیصرہ الٰہی کوشکست، نوٹیفکیشن جاری

منگل 13 فروری 2024 20:55

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64سے (ق)لیگ کے رہنماء چودھری سالک حسین کی جیت برقرار رکھتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران (ق) لیگ کے رہنماچودھری سالک کی جیت گئے جبکہ قیصر الٰہی کی ہار برقرار رکھی گئی ہے۔