این اے 13، پی کے 35 میں انتخابی عذرداریوں کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی

بدھ 14 فروری 2024 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 13، پی کے 35 میں انتخابی عذرداریوں کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت کے دور ان ممبر کمیشن نے وکیل درخواست گزار سے سوال کیا کہ اس حلقے کا فارم 47 جو ہے وہ تیار ہو چکا ہی آپ بتائیں کہ اس حلقے میں کون جیتا اور کون ہارا ہی اس پر وکیل نے جواب دیا کہ مجھے فارم 47 ابھی تک نہیں دیا گیا البتہ میں دوسرے نمبر پر آیا ہوں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ آپ کی جانب سے کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ آپ اگر اجازت دیں تو میں اضافی دستاویزات ساتھ لگا دوں گا۔الیکشن کمیشن نے وکیل کو ہدایت دی کہ آپ کو 22 تاریخ تک کا وقت دیتے ہیں، آپ سارا ڈیٹا، سارے دستاویزات ساتھ لگا دیں۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔