مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کردیا

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین بین براعظمی تجارتی معاہدے پر بھی دستخط

بدھ 14 فروری 2024 17:34

مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کردیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) جو کبھی ابوظہبی اور دبئی کے درمیان ایک قطع ریگسان تھا، اب وہاں گلابی سنگِ ریگ سے بنے مندر کے مینار ایستادہ ہیں۔ دیوتاں اور متقیوں سے مزین یہ شرقِ اوسط کا اولین پتھر سے تعمیر کردہ ہندو مندر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جلد ہی افتتاح کا منتظر بی اے پی ایس ہندو مندر اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنی تارکینِ وطن کمیونٹی کے مختلف عقائد کو تسلیم کرنے میں کتنا آگے آ چکا ہے جہاں طویل عرصے سے تعمیراتی مقامات اور بورڈ رومز میں ہندوستانیوں کا غلبہ ہے۔

مندر کے سات مینار سات امارات کی علامت ہیں جو جزیرہ نما عرب کے وفاق پر مشتمل ہے۔یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان کتنے قریبی تعلقات بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نریندر مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات سے عین قبل منگل کو امارات کے ساتویں دورے پر پہنچے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان جنہیں مودی اپنا بھائی کہتے ہیں، ان سے تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے وہ کاروباری، دفاعی اور ثقافتی روابط کو مزید بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔

بھارت۔ مشرق وسطی یورپ اقتصادی راہداری ایک مجوزہ جہاز اور ریل کا ٹرانزٹ نیٹ ورک ہے، جسے پہلے مرتبہ نئی دہلی نے گذشتہ سال جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر پیش کیا تھا۔اصل منصوبہ یہ تھا کہ تجارتی راستہ بھارت سے بحیرہ عرب کے پار متحدہ عرب امارات تک جائے اور پھر سعودی عرب، اردن اور اسرائیل ہوتا ہوا یورپ تک پہنچے۔ تاہم جس "بین الحکومتی فریم ورک معاہدی" کے اعلان کیا گیا اس میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا ذکر نہیں ہے۔دریں اثنا بھارت اور متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری، بجلی، تجارت اور ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم سمیت کئی اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے آٹھ معاہدوں پر دستخط کیے۔