سرگودھا ، 14لاکھ11 ہزار 866 مردوخواتین ووٹران نے اپنا حق راہ دہی استعمال کیا 44700 ووٹ ضائع کر دیئے

جمعرات 15 فروری 2024 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) حالیہ الیکشن میں ضلع سرگودہا کی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 14لاکھ11 ہزار 866 مردوخواتین ووٹران نے اپنا حق راہ دہی استعمال کرتے ہوئے 44700 ووٹ ضائع کر دیئے جو دوران گنتی مسترد ہو گئے۔

(جاری ہے)

الیکشن میں سب سے زیادہ ووث حلقہ این اے 85 میں کاسٹ ہوئے جہاں شرح تناسب 54.75 فیصد رہی جبکہ سب سے کم ووٹ حلقہ این اے 84 میں کاسٹ ہوئے جہاں 45.74 فیصد تھی.اسی طرح سب سے زیادہ مسترد ووٹ 13237 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 86 میں اور سب سے کم مسترد ووٹ 6619 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 میں ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے دس حلقوں میں 13 لاکھ 62 ہزار911 کاسٹ ووٹوں میں 47 ہزار 564 ووٹ مسترد ہوئے اور سب سے زیادہ ووٹ پی پی 77 میں کاسٹ ہونے سے شرح تناسب 54 فیصد رہی اور سب سے کم ووٹ حلقہ پی پی 75 میں کاسٹ ہوئے جہاں شرح تناسب 43.61 رہی۔

ضلع سرگودھا کے صوبائی حلقوں میں سب سے زیادہ 7435 ووٹ حلقہ پی پی 74 میں مسترد ہوئے اور سب سے کم 6045 ووٹ حلقہ پی پی 75 میں مسترد ہوئے ہیں-