ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت

قومی احتساب بیورو کی کراچی کی عدالت نے 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا

جمعرات 15 فروری 2024 18:15

ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کی کراچی کی عدالت نے 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے۔نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب کی کرپشن کا الزام ہے۔ملزمان نے نیب سے درخواست کی ہے کہ آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 8 سال تک ریفرنس زیر سماعت رہا ہے۔