نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا دورہ ڈی آئی خان
جمعرات 15 فروری 2024 22:44
(جاری ہے)
ڈی آئی خان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور تیز رفتار عملدرآمد پروگرام کے تحت ڈی آئی خان ڈویژن کے تینوں اضلاع بشمول ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کل 496 منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے جن میں ڈی آئی خان کے 136، ٹانک کے 145 جبکہ جنوبی وزیرستان کے 215 منصوبے شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمشنر ڈی آئی خان کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ان منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچ سکیں۔ تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ان منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے درکار فنڈز کے بروقت اجراء کا معاملہ محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ اٹھایا جائے۔ ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے حالیہ عام انتخابات کے دوران ڈویژن میں امن امان کی صورتحال اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ آر پی او نے اس مہینے کی 17 تاریخ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے پر امن انعقاد کے لئے سکیورٹی پلان کے بارے میں وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔ وزیر اعلی نے آر پی او کو اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں بر وقت مکمل کرنے اور اس مقصد کے لئے پاک فوج، فرانٹئیر کانسٹیبلری اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی روابط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی، حافظ نعیم
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
-
حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ کا شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر عدم اعتماد
-
چالان پر طیش میں آکر شہری نے موٹرسائیکل سڑک پر پٹخ دی
-
دادو میں ڈی ایس پی کی پولیس موبائل کو حادثہ،7پولیس اہلکارزخمی،نجی باورچی جاں بحق، اسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کا انکشاف
-
نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرادی
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ماہرین کا حکومت سے لیوی میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ
-
ریڈیو پاکستان کیس،پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
-
گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی: عظمیٰ بخاری
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے شہریوں اور عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں
-
میجرعزیز بھٹی شہید کا جذبہ حب الوطنی، عزم اور بہادری پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.