این اے 56 راولپنڈی: آزاد امیدوار کی درخواست قابل سماعت قرار، حنیف عباسی کو نوٹس جاری

جمعرات 15 فروری 2024 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی سے آزاد امیدوار شہریار ریاض کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کامیاب امیدوار حنیف عباسی کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔آزاد امیدوار شہریار ریاض کی عذر داری درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نے رپورٹ بھجوا دی ہے۔