ق*خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات

جمعرات 15 فروری 2024 21:30

ّپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرناپڑرہا ہے، گزشتہ 6 دنوں سے صوبے کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دو دنوں سے چارسدہ روڈ کو بلاک کیا ہوا ہے، جبکہ پشاور اور اسلام آباد موٹر وے بھی 3 دن سے بند ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حیات آباد پر کیے جانے والے احتجاج کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے، پشاور پریس کلب، گرینڈ ٹرنک روڈ پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کی قیات کامران بنگش کر رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے، واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 72، پی 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 75، پی کے 78، پی کے 79، پی کے 80، پی کے 82 سمیت این اے 20 میں دھاندلی کے الزامابات لگائے گئے ہیں۔دوسری جانب سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔