سندھ حکومت کی تشکیل کے بعد بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا سفردوبارہ شروع کریں گے،آصف خان
ہفتہ 17 فروری 2024 22:28
(جاری ہے)
اس موقع پرسرورخان غازی،عبدالحق دیگررہنما بھی موجود تھے۔ آصف خان نے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں ملک گیرکامیابی حاصل کی ہے،کراچی کے انتخابی نتائج پرچیئرمین بلاول بھٹو نے جن تحفظات کااظہارکیا ہے وہ کراچی کے کارکنان کی دل کی آوازہیں،مخالفین بھی اس کا برملااعتراف کررہے ہیں کہ کراچی انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا مگرکراچی کا مینڈیٹ جس طرح چوری کیا گیا اس پرجیتنے والے بھی متعجب ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کے انتخابی نتائج سے متعلق پارٹی قیادت جوفیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ این اے 235 میں مسلح افراد کی جانب سے انتخابی عمل ہائی جیک کرنے کے خلاف سائرہ سجاد سمیت خواتین کارکنان اورپارٹی ورکرز نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے مزاحمت کی مگراس کے باوجود پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرکے کراچی کسی اورکے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی نتائج کی پروا کیے بغیراپنے حلقہ انتخاب سمیت کراچی میں ترقی کا سفربلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رہے گا،سندھ حکومت کی تشکیل کے بعد کراچی میں ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا،عوامی مسائل کے حل کے لیے یوسی سطح تک جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.