’ایک سچی جنگجو‘، وقار یونس کا یاسمین راشد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

’انتخابات کو ایک طرف رکھیں ،مجھ میں اس انسان کے لیے بہت عزت اور محبت ہے‘، سابق کپتان کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 فروری 2024 19:14

’ایک سچی جنگجو‘، وقار یونس کا یاسمین راشد کو شاندار الفاظ میں خراج ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 فروری 2024ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان تحریک انصاف کی پابند سلاسل رہنما یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں وقار یونس نے لکھا کہ ’ انتخابات کو ایک طرف رکھیں ،مجھ میں اس انسان کے لیے بہت عزت اور محبت ہے، ایک سچی جنگجو‘‘۔
یاد رہے کہ 73 سالہ یاسمین راشد 2021ء میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد کیموتھیراپی کے عمل سے گزری تھیں ۔

(جاری ہے)

یاسمین راشد نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف الیکشن لڑا تھا ۔ حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔